راولپنڈی (بیورو چیف)وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کے پی میں فارورڈ بلاک کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ پروپیگنڈا اس لیے کیاگیاکہ وفاقی بجٹ میں ایک بار پھرعوام کا خون چوسا جائیگا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت فقط بانی پی ٹی آئی ہی ختم کر سکتے ہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی نیا پیغام نہیں آئیگا، میں ہی وزیراعلی رہوں گا۔سہیل آفریدی نے کہاکہ عمران خان نے کہا تھاکہ سہیل آفریدی وزیراعلی ہوگا تو دنیاکی کوئی طاقت اسے تبدیل نہیں کرسکتی۔بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ کے پی حکومت نے کابینہ سے بجٹ پیپر پاس کر ا لیا ہے، ہم نے کوئی سرپلس بجٹ نہیں دیا،کے پی حکومت عوام دوست بجٹ پیش کریگی۔




