لاہور( بیورو چیف)عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران پاکستان ریلوے نے90کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کی کمائی کی۔عیدکی تعطیلات کے دوران ریلوے نے 27مئی سے یکم جون تک 90 کروڑ30لاکھ روپے کمائے،اس دوران 4لاکھ مسافروں نے ٹرین سے سفر کیا۔ذرائع ریلوے کے مطابق 27مئی کو 8کروڑ 70 لاکھ اور اگلے روز 13 کروڑ 80لاکھ کی آمدن ہوئی،29مئی کو 14کروڑ 80لاکھ، 30مئی کو 17کروڑ روپے کی کمائی ہوئی۔




