یونین کونسل کا سیکرٹری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

بہاولنگر(بیورو چیف)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہاولنگر نے رشوت خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے یونین کونسل کے سیکرٹری کو رشوت وصول کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل منچن آباد کے رہائشی علی رضا ولد محبوب نے اینٹی کرپشن کو درخواست دی تھی کہ سرکاری کام کے لیے یونین کونسل سیکرٹری اس سے رشوت کا تقاضا کر رہا ہے۔ مظلوم کی شکایت پر اینٹی کرپشن بہاولنگر نے فوری ایکشن لیا اور جال بچھا دیا۔مجسٹریٹ دفعہ 30 منچن آباد محمد قاسم رسول کی نگرانی میں ریڈنگ پارٹی سرکل آفیسر محمد اکرم ذکی کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے یونین کونسل گریا آباد تحصیل منچن آباد کے سیکرٹری منظور احمد کو رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے موقع پر دبوچ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں