عدالتوں کو سولر سسٹم کی فراہمی کیلئے کام تیزی سے جاری

لاہور (بیوروچیف) سیشن کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں بلاتعطل عدالتی امور کی انجام دہی یقینی بنانے کیلئے سولر سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے مطابق ہر عدالت میں 4 کلوواٹ (کے وی) کا سولر سسٹم نصب کیا جا رہا ہے تاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ یا تعطل کے باعث عدالتی کام متاثر نہ ہو حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے سے عدالتوں میں بجلی کی فراہمی بہتر ہوگی اور مقدمات کی سماعت سمیت دیگر امور میں رکاوٹوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں