فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سرگرم رہنما محمد شفیق انصاری کی والدہ ماجدہ وفات پا گئیں’ (اناللہ واناالیہ راجعون)’ مرحومہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اشکبار آنکھوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا’نماز جنازہ میں سابق ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری’ چوہدری عمران شیرعلی’ رانا محمد سکندراعظم خاں’ ملک شاہد علی’ وحید خالق رامے’ شرافت علی خان خٹک’ عاطف کسانہ’ چوہدری صداقت جٹ’ کاشف اعجاز نوری’ رائو ظہیر احمد’ چوہدری پرویز اقبال کموکا’ طارق جانباز’ ملک عمران’ ڈاکٹر محمد جمیل’حفیظ باوا’ چوہدری افضل گل’ میاں رشید احمد’ میاں فرقان محمود’ ملک خالد شاہ دین’ میاں جمشید’ افضل ڈوگر’ حاجی مصطفی’ طیب گورومانی’خالد انصاری کے علاوہ ہر مکتبہ فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی’ نماز جنازہ میں شریک تمام افراد نے مرحومہ مغفورہ کی بلندی درجات کی دعائیں کی اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی’ علاوہ ازیں ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ مغفورہ کی اگلی منزلیں آسان فرمائے اور انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ محمد شفیق انصاری کا رابطہ نمبر 03008652100 ہے۔




