ساہیوال (بیورو چیف) ساہیوال کے مختلف علاقوں کی اسٹریٹ لائٹس غیر فعا ل ‘ٹر یفک حادثا ت میں اضافہ لوگوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر کے مختلف نواحی علاقوں کی اسٹر یٹس لائٹس طویل عرصہ سے بند ہیں جس کی وجہ سے متعد دمرتبہ حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں اور کئی لوگ زندگی کی بازی بھی ہار چکے ہیں جبکہ بعض مقامات پر اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہو جاتے ہیں اور رات کے اوقات میں آنے جانے والے کو انکی قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے ہیں۔بارہا دفعہ متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔شہریوںنے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن وکمشنرساہیوال شہر میں لگی خراب سٹریٹس لائٹس کی مرمت و بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں لگی سٹریٹ لائٹس عرصہ سے خراب ہیں یا رات کے وقت چلائی نہیں جاتی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔ خراب لائٹس کو فوری طور پرمرمت کروا کر چالو کروایا جائے اور جن اہم علاقوں میں لائٹس رہ گئی ہیں وہاں نئی لائٹس کی تنصیب شرو ع کروائی جائے’ جلد از جلد لائٹس فعال کروائی جائیں تاکہ لوگوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔




