فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حضرت سیدنا عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ نے گورنروں کے نام حکم نامہ جاری کیا کہ اللہ تعالی نے مجھے اس لیے حاکم نہیں بنایا کہ غریب لوگوں کو ٹیکسوں کے بوجھ تلے روند ڈالا جا ئے اور امیر لوگوں کو چھوڑ دیا جائے آ پ انتہائی فیاض اور سخی کو شب گزار تھے ۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی چیئرمین تحریک اہلسنت پاکستان نے شہادت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریمۖ نے اپنی دو صاحبزادیاں یکے بعد دیگرے آپ کے نکاح میں دیں اور ذوالنورین کے لقب سے سرفراز ہوئے مسجد نبوی شریف اور جنت البقیع کی جگہ آپ نے خرید کر مسجد اور قبرستان کیلئے وقف کردی مدینہ منورہ میں پانی کی قلت تھی تو آپ نے یہودی سے بیررومہ کا کنواں خرید کر مسلمانوں کے لئے وقف کردیا ہر موقع پر دل کھول کر اپنا مال امت کے لئے خرچ کیا ۔




