چار افراد کا گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد ،مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)چار افرادنے زبردستی گھر میں گھس کر بیوہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالاشور ومچانے پر ملزمان فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر339ج ب کی فوزیہ بیوہ الیاس اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران چار افراداشفاق وغیرہ اس کے گھر میں زبردستی داخل ہو گئے اور اس کو تشددکا نشانہ بنا تے ہو ئے شدید زخمی کر دیا ۔خاتون کے شور مچانے پر بعض افرادموقع پر آگئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے اس کی جان بخشی کرائی اور ملزمان موقع سے فرارہوگئے اطلاع لنے تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں