جڑانوالہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،600پونڈے برآمد،2ملزم گرفتار

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ ایس پی ٹائون کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی نے دوران گشت 600پونڈے برآمد کرکے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا،تیسرا ساتھی فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹائون اختر وینس کی ہدایات پر ڈو یژن جڑانوالہ پولیس کا منشیاتفروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ایس پی ٹائون اختر وینس کی سربراہی میں تھانہ سٹی میں تعینات اے ایس آئی غلام عباس نے دوران گشت پر ننکانہ موڑ سے 2 منشیات فروشوں سہیل کمال ساکن اسلام پورہ، وقار علی ساکن چمڑہ منڈی کو حراست میں لیکر انکے قبضہ سے 2کارٹن اور بورے سے 600پونڈے برآمد کرکے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے جبکہ پکڑے جانیوالے منشیات فروشوں کا تیسرا ساتھی اویس ساکن محلہ کیمپ فرار ہو گیا پولیس تھانہ سٹی نے پکڑے جانیوالے منشیات فروشوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں