دو سگی بہنوں سمیت پانچ لڑکیاں اغو ا،مقدمات درج

ساہیوال (بیورو چیف) ضلع ساہیوال سے دو سگی بہنوں سمیت پانچ لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا، مقدمات درج کر کے 6ملزم گرفتار کرلئے۔بوتھنہ میں ایک خاتون سرور بی بی کی دو بیٹیاں معراج بی بی اور عابدہ گھر میں سور رہی تھیں کہ صبح چار بجے آتشی اسلحہ سے مسلح عمران ، زاہد عالم شیر، علی شیر دو نامعلوم ملزموں کے ہمراہ آ ئے اور گن پوائنٹ پر دونوں بہنوں کو اغوا کر کے کیر ی ڈبہ میں ڈال کر لے گئے ملزم جا تے ہوئے ساڑھے چو دہ لاکھ روپے نقدی ، زیورات بھی چوری کرکے لے گئے ۔میر داد معافی میں رشید احمد محنت کش کی کمسن بیٹی ماریہ کو چا ند، علی شاہ، اسلم، نا درااور دو نامعلوم ملز م اغوا کر کے کار میں ڈال کر لے گئے۔کر سچن کا لونی چیچہ وطنی شہر میں سرور مسیح کی بیٹی ثانیہ کو زین عمران ، زمان ، ننھی اورشوکت نے اغوا کر لیا۔ چک 100بارہ ایل سے مسر ت بی بی کے گھر سے سا جد ، صابر ، ریاض، نذیراں، نگینہ پانچ مسلح افراد اسکی کمسن بیٹی 15سالہ ثناء گلزار کو اغوا کر کے کا ر میں ڈال کر لے گئے ۔پولیس نور شا ہ ، ہڑپہ ، سٹی چیچہ وطنی اور صدر چیچہ وطنی نے سرور بی بی ، رشیداحمد ، سرور مسیح ، اور مسرت بی بی کی مدعیت میں چار مقدمات 365بی ،ت پ درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں