عید الاضحی پر شاندار انتظامات،MDستھرا پنجاب عابد حسین بھٹی کو حکومت پنجاب کی طرف سے خصوصی انعام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے شاندار انتظامات کرنے پر ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی فیصل آباد عابد حسین بھٹی کو شیلڈ اور خصوصی انعام سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی فیصل آباد نے عید قربان کے موقع پر فیلڈ وآپریشنل سٹاف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قربانی کے جانوروں کی باقیات کو بروقت اٹھانے اور انہیں ڈمپ سائٹ پر منتقل کرنے میں شاندار اور مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو کہ ادارہ اور اس کے سربراہ کی بہترین کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی فیصل آباد نے عوامی سہولیات کی بروقت فراہمی میں نمایاں کردار ادا کیا اور ان کی کارکردگی بہترین نمونہ ہے۔ عید قربان کے بعد شاہراہوں کی دھلائی کے عمل کو بھی بروقت مکمل کیا۔ ایم ڈی ستھرا پنجاب فیصل آباد عابد حسین بھٹی کی شاندار اور قابل ستائش خدمات کے اعتراف میں حکومت پنجاب نے ان کو شیلڈ اور خصوصی انعام سے نوازا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں