فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)مکوآنہ بائی پاس کے نزدیک ڈالے کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار اکرام زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ اسکی اہلیہ مہوش اور تین بچے 6سالہ طلحہ’ 4سالہ زینب’ 6ماہ کی ایمان اکرام زخمی ہو گئی۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا’ نعش ورثاء کے حوالے’ حادثے کا شکارفیملی 229 ر ب مکوآنہ کی رہائشی بتائی گئی ہے۔




