کھرڑیانوالہ روڈ پر رفحان ملز کے گودام میں آتشزدگی

جڑانوالہ(نامہ نگار) رفحان ملز کے گودام میں آتشزدگی، ریسکیو1122نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ تفصیلا ت کے مطابق جڑانوالہ کھرڑیانوالہ روڈ پر مہاراں والا کے قریب رفحان ملز کے گودام میں آگ لگنے کے اطلاع پر ریسکیو 1122نے بروقت کارروا ئی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پایا,ذرائع کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ کھرڑیانوالہ روڈ پر واقع رفحان ملز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ہے،اطلاع ملتے ہی فائر فائٹنگ کی متعدد گاڑیاں اور عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق گودام میں ذخیرہ شدہ کیمیکل شدید گرمی کے باعث آگ پکڑ گیا،جس کے نتیجے میں قریب موجود شاپرز، بیگز اور لکڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔آگ نے تقریبا 4 کنال رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ متاثرہ گودام کا کل رقبہ 20 کنال بتایا گیا ہے۔ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا اور مکمل طور پر قابو پا لیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں