ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ کے سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی مرحوم سردار رفیق گجر کے صاحبزاد ے سردار مزمل گجر مندر والے نے کہا ہے کہ وہ سابق وفاقی وزیر ریاض فتیانہ اور رکن صوبائی اسمبلی آشفہ ریاض فتیانہ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔ ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض فتیانہ عوامی خدمت، اصولی سیاست اور علاقائی ترقی کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتے ہیں اور عوام میں ان کی مقبولیت کسی تعار ف کی محتاج نہیں۔ایک بیان میں سردار مزمل گجر نے کہا کہ فتیانہ خاندان نے ہمیشہ حلقے کے عوام کے مسائل کے حل اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے عملی کردار ادا کیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی عوام ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ ریاض فتیانہ ایک عوامی لیڈر ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں اپنے ووٹرز اور کارکنوں کا ساتھ دیا، جبکہ آشفہ ریاض فتیانہ بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں