پوسٹ گریجویٹ داخلوں کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے تعلیمی سال2026-27ء کے لیے پوسٹ گریجویٹ داخلوں کے سلسلے میں انٹر ی ٹیسٹ کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلے انٹر ی ٹیسٹ کیلئے رجسٹریشن 18 جون 2026ء تک جاری رہیگی جبکہ ٹیسٹ19 جولائی 2026 ء کو منعقد ہو گا ۔ زراعت و جنگلات کے شعبے میں عا لمی درجہ بندی میں 33ویں مقام اور پاکستان میں پہلی پوزیشن کے حامل زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے تعلیم اور تحقیق میں اپنی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ داخلے ایم ایس، ایم فل، ایم ایس سی (آنرز)، ایم بی اے اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں ہوں گے جو طلبہ کو مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔ امیدوار یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ www.uaf.edu.pkکے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کیلئیپوسٹ گریجویٹ ایڈمیشن آفس سے فون نمبر 041-9200189 یا ای میل postgraduate@uaf.edu.pk پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں