ڈاکوئوں نے بیو پاریوں کو لوٹ لیا

گوجرہ(نامہ نگار)تھانہ نواں لاہورکے علاقہ میںکار سوارڈاکوئوں نے بیو پاریوںسے گن پوائنٹ پرلاکھوں روپے نقدی وقیمتی موبائل وغیرہ چھین لئے ۔ ڈاکوواردات کے بعد فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ قادر ی دربارکے ارسلان وغیرہ ڈالہ پر سوار منڈی سدھار جا رہے تھے کہ تھانہ نواں لاہور کے علاقہ چک 277ج ب کے قریب کار سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور ارسلان سے دو لاکھ پچاس ہزار رو پے ،طلحہ سے ایک لاکھ چوبیس ہزارروپے اورسہیل تنویر سے نوے ہزارروپے وقیمتی موبائل فونز چھین لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں