گوجرہ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ نے تحصیل گوجرہ میں محرم الحرام کے دوران نکالے جانے والے اے کیٹیگری جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران جلوسوں کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں، سکیورٹی پوائنٹس، روٹ کلیٔرنس، تجاوزا ت کے خاتمے، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور دیگر حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا گیااس موقع پر متعلقہ پولیس افسران، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور امن کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ نے جلوسوں کے منتظمین سے ملاقات کرتے ہوئے انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔




