بجلی بلوں میں ٹیکسز کی بھرمار،چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی بھرمار’ شہریوں کا چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق بجلی بلوں میں بنیادی ٹیرف سے زیادہ اضافی سرچارجز’ فیول ایڈجسٹمنٹ’ انکم ٹیکس’ پی ٹی وی فیس’ سیلز ٹیکس’ فکسڈ چارجز’ الیکٹرک سٹی ڈیوٹی’ ایکسٹرا چارجز’ Furthor چارجز’ ودہولڈنگ چارجز’ میٹر کرایہ جیسے 15 قسم کے ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں۔ سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ اگر گزشتہ چھ ماہ میں ایک دفعہ بھی بجلی کے یونٹ 200 ہو جائیں تو اگلے چھ ماہ یونٹ کا ریٹ پہلے 200 یونٹ والا ہی لگا دیا جاتا ہے۔ ملک بھر کے شہریوں اور عوامی حلقوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ظالمانہ ٹیکسز عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکے ہیں، اس لئے ازخود نوٹس لیکر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں