گوجرہ(نامہ نگار) بدبخت پوتے نے زمین کے تنازعہ پراپنے80سالہ دادا کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر434ج ب کے 80سالہ محمد اصغرکو اس کے پوتے محمد حمزہ نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو موقع پر ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا۔اور ملزم موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کی جہاں سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔پولیس نے ملزم کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔وجہ عناد زمین کا تنازع بیان کیاجاتاہے پولیس مصروف کارروائی ہے۔




