فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے صدر میاں آصف اسلم نے کہا کہ غریب گھریلو بجلی صارفین کو بجلی کے بلوں میں فوری ریلیف دیا جانا چاہئے وفاقی حکومت کی جانب سے200 بجلی یونٹ سے بڑھا کر 300یونٹ تک کوڈ سکین کرنیکی پالیسی لانچ کی جائے غریبوں میں بل دینے کی سکت نہیں عوام کا سو چنا اور معاشی ریلیف دینا موجودہ حکمرانو ں کے بس کا روگ نہیں پاکستان کے عوام کو نا کردہ گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کی بار بار ضرورت پڑ رہی ہے۔کسی حکومت نے بجلی چوری اور لائن لاسز کو ختم کرنے پر توجہ نہ دی۔ گیس کے شعبے میں بھی یہی مسئلہ رہا کہ حکومتیں بجائے گیس کی چوری پر توجہ دیتیں انھوں نے گیس مہنگی کرنے میں عافیت جانی۔چند دن پہلے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے اگلے مالی سال کیلئے دو پبلک یوٹیلیٹز کی آمدنی کی ضروریات کے پیش نظر SNGPL کی اوسط تجویز کردہ گیس کی قیمتوں میں 10pc اور SSGC میں 4pc کی کمی کی۔ اوسطاً، SNGPL صارفین کو اگلے مالی سال کے دوران 179.17 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کم ادا کرنا چاہیے، جبکہ ایس ایس جی سی کے صارفین کو 59.23 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا ریلیف ملنا چاہیے۔ تاہم، جہاں ایس این جی پی ایل کے صارفین کا تعلق ہے ایسا نہیں ہوگا، کیونکہ حکومت ان سے 581بلین روپے کا ٹیرف ڈیفرنس وصول کرنا چاہتی ہے جو گزشتہ چھ سال کے دوران انہیں نہیں دیا گیا۔




