ساہیوال (بیوروچیف) محکمہ ماحولیات کے افسروں کی نااہلی کے باعث ساہیوال چیچہ وطنی غازی اباد نور شاہ کسووال ہڑپہ والا بنگلہ قادر اباد پاک پتن روڈ عارفوالا روڈ اور گردونواح میں اینٹو ں والے بھٹے سے زہریلا دھواں نکلنے کا سلسلہ جاری جس سے شہریوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ملک ظفر کے مطابق اور مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ماحولیا ت کی مبینہ غفلت یا ملی بھگت کے باعث یہ بھٹے مسلسل دھوئیں کے بادل فضا میں چھوڑ رہے ہیں، جس سے سانس، آنکھوں اور دیگر بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔اہل علاقہ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے اور آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری صاف ماحول میں صحت مند زندگی گزار سکیں۔




