آرٹس کونسل میں فوک میوزک نائٹ کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام شاندار فوک میوزک نائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور فوک گلوکار احمد علی لونے والا اور معرو ف فوک سنگر اسلم لوہار نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔ ڈائریکٹر مقبول احمد ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر عمران رضا،ڈاکٹر قمر بخاری اور دیگر ادبی شخصیات نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔فوک میوزک نائٹ میں پنجاب کی روایتی ثقافت، لوک موسیقی اور علاقائی ورثے کو اجاگر کیا گیا۔ فنکاروں نے اپنے خوبصورت گیتوں کے ذریعے حاضرین کو محظوظ کیا اور پنجاب کی ثقافتی روایات کو خراج تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس نوعیت کی ثقافتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی بلکہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافتی اقدار اور روایات سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مستقبل میں بھی ایسی ثقافتی و ادبی سرگرمیوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں