لاہور(بیورو چیف)مانگا منڈی میں فیکٹری میں کام کرنے والے دو سگے بھائیوں کو کرنٹ لگ گیا جن میں سے ایک موقع پر جاں بحق، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق فیکٹری مزدور دونوں سگے جڑواں بھائی ہیں جنہیں لوہے کا پائپ بجلی کے تار سے چھونے سے کرنٹ لگا ،متوفی کی شناخت 15 سالہ ذیشان کے نام سے ہوئی ، دونوں بھائی خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے رہائشی ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔




