ساہیوال (بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے احکامات، اسسٹنٹ کمشنر ماہم واحد کی ہدایات اور SDEO PERA ساہیوال نعمان قیصر کی زیرِ نگرانی، PERA فورس کے انفورسمنٹ آفیسر ذیشان احمد اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے علاقہ 99/6R میں تقریباً 30 سال سے زیرِ تصرف 35 کنال وراثتی اراضی واگزار کرا دی۔کارروائی کے دوران مذکورہ اراضی قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے اصل مالکان عذرا سعادت، ربیعہ سعادت اور حاجرہ سعادت کے حوالے کر دی گئی۔ مذکورہ زمین وراثتی ملکیت تھی جو طویل عرصے سے دیگر ورثاء کے تصرف میں تھی۔ضلعی انتظامیہ، PERA اور ریونیو حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کے قانونی و ملکیتی حقوق کے تحفظ، سرکاری احکامات پر مؤثر عملدرآمد اور ناجائز تصرفات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔




