کراچی (بیوروچیف) کراچی میں دل کے امراض میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے،جس پر ماہرینِ قلب نے صورتحال کو خطرناک قرار دیدیا ہے۔کارڈیک رجسٹری آف پاکستان کے بانی ڈاکٹر بشیرحنیف کیمطابق شہرمیں ہرماہ تقریباً 35سے 40ہزار ہارٹ اٹیک کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جو ایک انتہائی تشویشناک رجحان ہے۔ کیسز میں12فیصد مریضوں کی عمر 40سال سے کم ہے،جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ نوجوان نسل بھی دل کے امراض کی لپیٹ میں آ رہی ہے۔




