40ہزار والے بانڈز کی قرعہ اندازی 10 جون کو ہو گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز فیصل آباد کے زیر اہتمام 40,000 روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز کی 37 ویں قرعہ اندازی مورخہ 10 جون 2026، بروز بدھ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)، بی ایس سی فیصل آباد میں منعقد کی جائے گی۔ تقریب کا آغاز صبح 08:45 بجے ہوگا۔اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے آن لائن انٹرنیشنل نیوز نیٹ ورک کے بیورو چیف اور فیصل آباد پریس کلب کے سابق صدر مقبول احمد لودھی بطور مہمانِ خصوصی اور چیئرمین ڈرا کمیٹی شرکت کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں