محرم میں واسا کی بہترین سروسز کیلئے پلان تیار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے محرم الحرام کے دوران تمام جلوسوں اور مجالس کے روٹس کو کلیئر رکھنے کا حکم جاری کیا ہے جس کے لئے آٹھوں بازاروں اور مرکزی امام بارگاہ کے اطراف میں سیوریج لائنوں اور روڈ سائیڈ ڈرینز کی ڈی سلٹنگ بلا تعطل جاری رکھی جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے راستوں کو جانے والے روڈز پر کسی جگہ پانی جمع نہیں ہونا چاہئے نہ ہی کوئی مین ہول اور روڈ سائیڈ ڈرینز کی سلیب مسنگ رہنی چاہئے۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز ڈیلیوری اولین ترجیح ہے جس پر عمل درآمد کرنے کے لئے پلان جاری کردیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یکم محرم الحرام سے قبل مرکزی آٹھوں بازاروں اور امام بارگاہوں سے ملحقہ روڈز پر سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ ہر صورت مکمل ہونی چاہئے جبکہ آپریشنز افسران ان تمام روٹس کا خود وزٹ کریں اور کوئی بھی مین ہول مسنگ نہیں رہنا چاہئے اور اس حوالے سے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر او اینڈ ایم فرحان لطیف کو مسلسل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں