فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میا ں عبدالمنان نے کہاہے کہ گلگت بلتستا ن کے الیکشن میں سیٹوں کی کمی بیشی کوئی مسئلہ نہیں پیپلزپارٹی بھی ہماری اتحاد ی ہے اسے 10مسلم لیگ ن کو6 اور2آزادارکان شامل ہو گئے ہیں اس طرح اب مسلم لیگ ن کے پاس 8نشستیں ہیں۔ پی ڈی ایم کی طرز پرحکومت بھی مشترکہ ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی مقامی قیادت نے محنت نہیں کی انہیں ایک سال قبل عوامی رابطہ مہم شروع کرنی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں عوام صحت تعلیم اوردیگربنیادی سہولتوں میں مشکلات کا شکار تھے ایسے حالات میں عوام جوفیصلہ کرتے ہیں اسے تسلیم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات صاف شفاف ہوئے ہیں ہم پیپلز پارٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔




