فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی شکست مہنگائی اور عوام کی بنیادی سہولتوں سے محرومی کا نتیجہ ہے۔تمام طبقات مشکلات کا شکارجبکہ عام لوگوں کی توزندگی اجیرن ہوچکی ہے موجودہ معاشی حالات میں عوام مضطرب ہیں اور غم وغصے میں ان کے فیصلے ایسے ہی ہوتے ہیں آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام کاردعمل بہت سخت ہوگا۔ ان کاکہناتھاکہ پیپلز پارٹی اکثریت میں جبکہ مسلم لیگ ن آ زادارکان سے بھی پیچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آئی ایم ایف سے نجات اور عوام کومشکلات سے نہیں نکالاجائے گاتب تک مسلم لیگ ن کے لئے سیاسی استحکام بھی مشکل ہے مانگے تانگے نظام سے ملک نہیں چل سکتا۔




