ساہیوال (بیورو چیف) ماہ مئی کے دوران ساہیوال پولیس کی نمایاں کامیابیاں20جرائم پیشہ گینگز کے 48ارکان گرفتار، تقریباً10کروڑ روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد۔748 اشتہار ی مجرمان اور223عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی قیادت میں ساہیوال پولیس نے ماہ مئی کے دوران جرائم کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے قابلِ ذکر نتائج حاصل کیے۔ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مو?ثر حکمت عملی کے تحت کاروائیاں کرتے ہوئے 20کریمنل گینگز کے 48ارکان کو گرفتار کیا جبکہ ان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں لوٹا اور چوری کیا گیا 9کروڑ 93لاکھ 99ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔منشیات فروشوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران 130 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضہ سے2 من سے زائد چرس، 750 لیٹر سے زائد شراب اور2 چالو بھٹیاں برآمد کی گئی۔اشتہاری مجرمان اورعدالتی مفروران کے خلاف جاری کریک ڈاو?ن میں ساہیوال پولیس کی کاروئیوں 748اشتہاری مجرمان اور 223عدالتی مفروران کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا گیا۔ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھی موثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں اس سلسلہ میں 95 مقدمات درج کیے گئے اور ملزمان کے قبضہ سے 75پسٹل، 9 بندوقیں 12 بور،3 رائفلیں، 4ریوالور، 2کاربین اور 200سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔شہریوں نے ساہیوال پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او محمد عثمان ٹیپو کی نگرانی میں پولیس کی بروقت کارروائیوں اور مو?ثر پالیسیوں کے باعث ضلع میں جرائم پر قابو پانے میں مدد ملی ہے اور امن و امان کی صورتحال مزید مستحکم ہوئی ہے۔




