ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس،متعدد منصوبوں کی منظوری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کی صدارت میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنرز ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف اقبال چوہان،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضی سمیت مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پیر محل میں نئے ایمرجنسی بلاک کی تعمیر،ضلعی حدود ٹوبہ ٹیک سنگھ سے چک353ج۔ب اڈا مرید شاہ سے 8کلومیٹر فضل کریم گوجرہ روڈ کی تعمیر اور مرمت وبحالی،ضلع جھنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کے تحت سرکاری کالجز میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی،ضلع چنیوٹ میں بیوٹیفکیشن کی دو سکیموں (تحصیل چوک سے جھنگ روڈ بائی پاس کی جانب) اور شاہراہ قائداعظم روڈ کی ری ماڈلنگ اور واسا فیصل آباد کے زیر اہتمام سکیم پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں