سیف سٹیز پراجیکٹ کے تحت اضلاع میں کیمروں کی تنصیب مکمل

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں سیف سٹیز پراجیکٹ کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں کیمروں کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔ حکام کے مطابق 43شہروں میں نصب کیے گئے کیمرے اب سیف سٹیز ہیڈکوارٹر کے مرکزی نظام سے منسلک کر دیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 17 ہزار کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جو کرائم کنٹرول اور ای چالاننگ کے نظام میں مثر کردار ادا کر رہے ہیں۔پروجیکٹ کی بنیاد نگران وزیراعلی محسن نقوی کے دور میں رکھی گئی تھی، جبکہ موجودہ وزیراعلی مریم نواز کے دور میں تمام اضلاع میں اس منصوبے کی تکمیل کی گئی ہے۔سیف سٹیز حکام کے مطابق منصوبے کا اگلا مرحلہ شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت 98تحصیلوں میں 10ہزار سے زائد کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ اس مرحلے میں کیمروں کی تنصیب نسبتا کم اخراجات میں مکمل کی جائے گی، جس سے تقریبا 50 فیصد لاگت میں کمی آئے گی۔مزید بتایا گیا ہے کہ آخری مرحلے میں یونین کونسل سطح پر بھی کیمروں کی تنصیب مکمل کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں