کینسر سے متعلق رہنمائی کیلئے جدیدAIچیٹ بوٹ تیار

لاہور (بیوروچیف) پاکستانی اسکن کینسر سرجن ڈاکٹردعاخان نے ایک اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے جلدی امراض اور اسکن کینسر سے متعلق رہنمائی کے لیے ایک جدید اے آئی چیٹ بوٹ تیار کر لیا۔ڈاکٹر دعا خان کے مطابق چیٹ بوٹ کو خاص طور پر اسکن کینسر اور جلدی بیماریوں پر فوکس کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ عوام کو ابتدائی آگاہی فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے بعض اوقات جلد پر ظاہر ہونے والا عام سا دانا بھی خطرناک بیماری یا کینسر کی شکل اختیار کر سکتا ہے، جس کی بروقت تشخیص انتہائی ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں