سرکاری ملازمین کا مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی تحریک تیز کرنیکا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف) اسلام آباد میں وفاقی بجٹ 2026-27سے قبل سرکاری ملاز مین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی تحریک کو مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے مطابق جبکہ 10جون کو پارلیمنٹ ہاس کے سامنے ملک گیر دھرنے دیے جائیں گے،ان احتجاجی دھرنوں میں ملک بھر سے سرکاری ملازمین کے نمائندہ وفود شرکت کریں گے۔ تنظیم نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 10 مارچ 2025کے معاہدے پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور سرکاری ملازمین کے تمام مطالبات آئندہ وفاقی بجٹ میں شامل کیے جائیں۔ ملازمین کے اہم مطالبات میں ایڈہاک ریلیف الانسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے نیا پے اسکیل 2026متعارف کرانا، کم تنخواہ دار ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ، اور کنوینس، میڈیکل و ہاس رینٹ الانسز میں 200فیصد اضافہ شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں