شہری کو قتل اور بچوں کو زخمی کرنیوالے3باراتی گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ منصورآباد توقیر اختر گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جھمرہ روڈ پر مارکی کے باہر پیسے لوٹنے والے شہری کو قتل اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 3باراتی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ڈیڑھ سال قبل 24 جنوری 2025ء کو عبداﷲ پور کے رہائشی خرم جبار نے پولیس رپورٹ میں بتایاکہ اس کے بھتیجے فیضان’ ماجد وغیرہ محلہ کے دیگر بجوں کی طرح جھمرہ روڈ پر الفجر مارکی میں بارات آنے پر پیسے لوٹنے کیلئے گئے تو وہاں پر ساہیوال سے عبدالرزاق کی بارات آئی ہوئی تھی تو باراتیوں لیاقت علی’ انور لطیف’ مظہر علی وغیرہ نے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر ان کا والد جبار گلہ کرنے گیا تو ملزمان نے اس کو بھی بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔ تاہم ایس ایچ او منصورآباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ڈیڑھ سال سے مفرور ملزمان لیاقت علی’ انور لطیف اور مظہر علی کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں