بجلی صارفین کیلئے خوشخبری،تمام بلوں کے QRکوڈ سکین ہونے تک پراسیس جاری رہیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بجلی صارفین پریشان نہ ہوں’ QR کوڈ کے سکیننگ کے عمل کے مکمل کرنے تک پراسس جاری رہے گا’ حکومت پاکستان نے پالیسی کا اعلان کر دیا۔ ملک بھر میں 2 کروڑ سے زائد بجلی صارفین ہیں اور 200 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی فراہم کرنے کیلئے QR کوڈ کی سکیننگ کے احکامات جاری کئے گئے تھے تاکہ 200 سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں کو سبسڈی دی جا سکے۔ مشاہدہ میں آیا ہے کہ صارفین کے QRکوڈ کے سکیننگ سسٹم میں بہت زیادہ لوڈ ہونے کی وجہ سے QR کوڈ کی سکیننگ کے عمل میں صارفین کو دشواریوں کا سامنا تھا اور لنک ڈائون ہونے کی شکایات بھی عام تھیں جس پر حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ کم یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پریشان نہ ہوں جب تک تمام صارفین کی طرف سے QR کوڈ کی سکیننگ کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا اس عمل کو جاری رکھا جائے گا۔ کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے QR کوڈ سکیننگ تک کسی کی سبسڈی ختم نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں