گٹر صاف کرتے ہوئے2مزدور ہلاک

لودھراں (نامہ نگار) لودھراں میں جلالپور موڑ پر گٹر کی صفائی کرنے والے 2مزدور جاں بحق ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق دونوں افراد حفاظتی اقدامات کے بغیر گٹر لائن میں اترے تھے۔انہوں نے بتایا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے بغیر گٹر میں اترنے کی تحقیقات جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی بتایا ہے کہ واسا کے ایم ڈی، سائٹ انچارج اور سپروائزر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں