ڈسٹرکٹ آرچری بوائز اینڈ گرلز ٹیم کے ٹرائلز کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ آرچر ی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ آرچری کمشنر کپ کے لئے ڈسٹرکٹ آرچری فیصل آباد بوائز اینڈ گرلز ٹیم کے ٹرائلز کا انعقاد پہاڑی والی گراونڈ میں کیا گیا جس میں ضلع بھر سے تقریبا 35سے زائد بوائز اور گرلز نے حصہ لیا۔ ٹرائلز وا ئس چیئرمین ڈسٹرکٹ آرچری ایسوسی ایشن حاجی محمد رفیع اور جنرل سیکرٹری محمد اشتیاق ترابی کی زیر نگرانی ہوئے۔ فرسٹ آنے والے 3/3 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔ یہ ٹیم 10 جون کو ہونے والے آرچری کمشنر کپ میں حصہ لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں