بین المسالک ہم آہنگی کو کسی صورت میں ٹوٹنے نہیں دینگے،علامہ ریاض کھرل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) طلبہ و طالبات خود کو شدت پسند انہ نظریات سے دور رکھیں نوجوان نسل کو قرآن و اسوہِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روشناس کرانا وقت کی ضرورت ہے محبت علم اخوت عام کرنا اہل علم کا دینی فریضہ ہے ان خیالات کا اظہار ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے ادارہ نظام المدارس کے زیراہتمام پریس کلب ہال ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں دوران خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی مشکلات اور تمام مسائل کا حل قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے میں ہے اس موقع پر علامہ عزیز الحسن اعوان علامہ حافظ سعید رضا بغدادی پیر محمد صدیق ا لرحمن احمد خالقی صاحبزادہ محمد احمد رضا مولانا محمد تنویر طاہر راٹھور اور دیگر اکابرین نے کہا ریاست مخالف سرگرمیاں کا قطعا حصہ نہ بنیں استحکام پاکستان اتحاد بین المسلمین کا پیغام لوگوں تک پہنچائیں نفاق پھیلانے کا راستہ پوری قوم علما اور تمام طبقات متحد ہو کر روکیں، معرکہ ِحق کی کامیابی پر افواج اور سپہ سالار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پیغام پاکستان متفقہ بیانیہ ہے اسے محراب و ممبر سے عام ہونا چاہیے اپنا مسلک چھوڑو نہ دوسرے کے عقائد کو چھیڑو نہ پر عمل ہونا چاہئیے بین المسالک ہم آہنگی کو کسی صورت میں ٹوٹنے نہیں دیں گے اور قومی اتحاد سے اسلام پاکستان کے دشمنوں کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیں گے رجوع الی القرآن ہی عظمت رفتہ کو پانے کا واحد ذریعہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں