ڈاکٹر پرتیزاب حملہ انسانیت سوزجرم ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پرتیزاب حملہ انسانیت سوزجرم ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ کوئٹہ سول ہسپتال میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹرماہ نورپرانتہائی افسوسناک واقعہ غیرانسانی اور قا بل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ خوا تین اورطبی عملے پرتشد دکسی مہذب معاشرے میں ہرگزقابل بردا شت نہیں۔ایسے عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے جوکرریے ہیں وہ درست ہے یہ کسی طرح بھی قابل معافی نہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے-انہوں نے متاثرہ ڈاکٹر ماہ نورسے اخلاقی اورقانونی ہمدردی کابھی اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں