ساہیوال میں پمپ مالکان کی جانب سے مبینہ ملاوٹی پٹرول اور کم مقدار میں فروخت

ساہیوال (بیورو چیف) پاکپتن روڈ پر پمپ مالکان کی جانب سے مبینہ ملاوٹی پٹرول، ڈیزل اور کم مقدار میں فروخت پر شہریوں کی تشویش اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ساہیوال سے پاکپتن جانیوالی شاہراہ پر واقع مختلف پٹرول پمپس کیخلا ف شہریوں نے مبینہ طور پر ملاوٹی پٹرول اور ڈیزل کی فروخت کیساتھ ساتھ کم مقدار میں ایندھن فرا ہم کر نیکی شکایات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض پٹرول پمپس سے ایند ھن ڈلوانے کے بعد گاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، انجن میں خرابی کے مسائل سامنے آ رہے ہیں اور فیول اوسط بھی غیر معمولی حد تک کم ہو جاتی ہے شہریوں کے مطابق کئی صارفین نے یہ بھی شکایت کی ہے کہ مقررہ رقم کے عوض مکمل مقدار میں پٹرول یا ڈیزل فراہم نہیں کیا جا رہا علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر ایندھن میں ملاوٹ یا پیمائش میں کمی کے الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو اس سے نہ صرف صارفین کو مالی نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ گاڑیوں کے انجن بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ساہیوالـپاکپتن روڈ پر واقع تمام پٹرول پمپس کی اچانک اور غیر جانبدارانہ جانچ پڑتال کی جائے، ایندھن کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کروائے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں