فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام ہر حال میں اپنے ماننے والوں کو امن و سلامتی ، پیار و محبت اور ایک دوسرے کی خیر خوا ہی کاحکم دیتا ہے ۔ نہ صرف محرم الحرا م بلکہ سال و زندگی کا ایک ایک دن ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے کہ وہ دوسرے مسلمان کی عزت و احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسے اپنے آپ سے مقدم سمجھے ۔ امن و امان کی بحالی اور اتحاد و یگانگت کی فضا پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے ۔ انکا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی پورے ملک میں سیکورٹی ادارے اور انتظامیہ عجیب کشمکش میں مبتلا نظر آتے ہیں ۔ کیونکہ چند ناعاقبت اندیش اور اسلام و پاکستان دشمن عناصر فرقہ وار یت کو ہوا دینے لگ جاتے ہیں ۔




