فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ275ج ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی حالت میں پکڑا گیا، پولیس ذرائع کیمطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والا علی عمران نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 275ج ب کے قریب ناکہ پر مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی تاہم فائرنگ کا سلسلہ بند ہونے پر سرچ آپریشن کیا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا جس نے اپنا نام الیاس ولد عاشق بتایا جو کہ ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو درجن بھر وارداتوں میں مطلوب تھا ، تاہم پولیس نے مضروب کوہسپتال پہنچایا اور اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔




