ملک بھر میں آئی ٹی پارکس قائم کیے جائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب یوتھ کے سیاسی کوآرڈینیٹر چوہدری میمو ن حسین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ مصنوعی ذہانت(AI)اور انفارمیشن ٹیکنالو جی (IT)کے شعبوں کو قومی ترجیح قرار دیا جائے تاکہ پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت میں مثر مقام حاصل کر سکے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے AIاور جدید ٹیکنالوجی کی طرف بڑھ رہی ہے، جبکہ پاکستا ن کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے باوجود مطلوبہ مواقع سے محروم ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی ٹی تعلیم، فری لانسنگ، اسٹارٹ اپس اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے جامع حکومتی پالیسی متعارف کرائی جائے۔چوہدری میمون حسین نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں جدید آئی ٹی پارکس قائم کیے جائیں، جہاں نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت، تیز رفتار انٹرنیٹ اور کاروباری سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کے لیے ٹیکنالوجی کے شعبے کو خصوصی مراعات دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر حکومت نوجوانوں کو AIاور ITکے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے تو پاکستان نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں ایک مضبوط ڈیجیٹل معیشت کے طور پر ابھر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں