لاہور (بیوروچیف) گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سکلز سمر کیمپس کی ڈیمانڈ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں طلبا مختلف جدید اور تخلیقی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق طلبا روبوٹکس، اسٹیم (STEM) ایجوکیشن، کیلی گرافی، میوزک، کراٹے اور جمناسٹکس جیسے کورسز میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مصروف ہیں۔فائونڈر کورٹس سکول کے نمائندوں کے مطابق سمر کیمپس کا مقصد طلبا کو جدید دور کی ضروری مہارتیں سکھانا ہے ۔




