جماعت اسلامی کی بدل دو نظام کی ممبر شپ جاری

لاہور (بیورو چیف)جماعت اسلامی لاہور کے زیرِ اہتمام”بدل دو نظام”ممبر شپ مہم شہر بھر میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد فرسودہ طبقاتی نظام اور موجودہ سیاسی و معاشی بحران کے خاتمے کے لیے عوام کو دیانتدار اور باکردار قیادت کے ساتھ جوڑنا ہے۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں یہ ممبر شپ مہم ملک بھر میں گلی محلوں اور گھر گھر تک پہنچائی جا رہی ہے، تاکہ عوام کو ایک حقیقی، دیانتدار اور باعتماد سیاسی متبادل فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ لاہور بھر میں مختلف مقامات پر کیمپس قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں بڑی تعداد میں شہری جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، جو اہلِ لاہور کے دیانتدار قیادت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ موجودہ فرسودہ نظام میں عوام کے بنیادی حقوق کا حصول مشکل بنا دیا گیا ہے، جبکہ اس صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ دیانتدار اور باکردار قیادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی ممبر شپ مہم دراصل نظام کی تبدیلی کی ایک منظم تحریک ہے، جس میں عوام کو بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ ملک میں حقیقی تبدیلی کی راہ ہموار ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں