حکومت عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی بجائے مہنگائی کے خاتمے سمیت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔ہوشربا مہنگا ئی نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ۔ بجلی ‘ گیس اور پٹرولیم کی قیمتوں میں خطرناک اضافہ غریب عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ اگر حکومت نے بجٹ میں مزید ٹیکسز لگائے تو مہنگائی کا نیا طوفا ن غریب اور سفید پوش افراد کو تیزی سے نگل جائیگا ۔ اگر پٹرولیم مصنوعا ت سمیت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی اور مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں