لاہور( بیورو چیف)لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام جاری انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سوشیالوجی سائیکالوجی کے پرچے کے دوران ایک جعلی امیدوار کو گرفتار کر لیا گیا۔ کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے پنجاب کالج فار بوائز، مین بلیوارڈ ایئر لائن سوسائٹی لاہور کے امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا جہاں جعلسازی کا انکشاف ہوا۔بورڈ حکام کے مطابق جعلی امیدوار ارسلان یاسین کو امتحان دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ رول نمبر 687544 کے حامل اصل امیدوار ممتاز حسین کی جگہ ارسلان یاسین امتحان میں شریک تھا۔




