ٹریفک کے بھاری جرمانوں سے شہری پریشان

ساہیوال (بیوروچیف)ایک طرف ملک بھر میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے، دوسری جانب ساہیوال میں ٹریفک جرمانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ مختلف علاقوں کے شہریوں کا کہنا ہے کہ روزگار کے محدود مواقع، بڑھتے ہوئے یوٹیلٹی بلز اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عام آدمی پہلے ہی شدید مالی دباؤ کا شکار ہے، ایسے میں بھاری ٹریفک جرمانے غریب اور متوسط طبقے کے لیے ایک نئے بوجھ کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں