لاہور (بیوروچیف) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب راناسکندرحیات نے سمر کیمپ کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کردیا۔صوبائی وزیر تعلیم پنجاب راناسکندرحیات نے سمر کیمپ کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ پرائیویٹ سکولوں کو سمر کیمپ کی فیس لینے کی قطعا اجازت نہیں،تاہم وہ اپنی ماہانہ ریگولر فیس وصول کرسکتے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم پنجاب راناسکندرحیات نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ سکول مالکان والدین کو سمر کیمپ کیلئے بچوں کو بھجوانے کیلئے مجبور نہیں کرسکتے۔




